Swat

کالام اتروڑ تنازع، گرینڈ مصالحتی جرگہ کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں کالام اور اتروڑ کے باسیوں کے درمیان اراضی کے تنازع کے نتیجے میں پیدا ہونی والی پیچیدہ صورتحال پر گرینڈ مصالحتی جرگہ کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ جرگہ کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت، اسسٹنٹ کمشنر بحرین اسحاق احمد، اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد یار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔گرینڈ مصالحتی جرگہ میں دیر کوہستان سے عمائدین نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی ہدایت پر خصوصی طور پر شرکت کی۔ کالام اور اتروڑ کے باسیوں کے درمیان اراضی کی ملکیت کے دعوے اور اس تناظر میں ایک سال سے جاری چپقلش کو ختم کرنے میں مصالحت کا کردار ادا کیا۔ گرینڈ جرگہ کے نتیجے میں فریقین ایک دوسرے کے لئے روزمرہ آمدورفت کے لئے سڑکیں کھلی رکھنے اور پانی کی سپلائی بحال کرنے پر رضامند ہوگئے۔ جرگہ میں کئے گئے روڈ آمدورفت سے متعلق فیصلے کا اطلاق ان افراد پر نہیں ہوگا جن پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایسے افراد بدستور کالام اتروڑ میں آمدورفت نہیں کرسکیں گے۔ گرینڈ جرگہ نے فریقین کو اس بات پر بھی متفق کیا کہ فریقین اراضی سے متعلق دعوے داری کے حتمی فیصلہ تک ایک دوسرے کے معاملات میں بیجا مداخلت نہیں کریں گے اور ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔