(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں سکول پک اینڈ ڈراپ سروس کے لئے پرانی بسوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق ساٹھ دنوں کے لئے ہوگا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنید خان کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ اور گورنمنٹ سکول پک اینڈ ڈراپ کے لئے پرانی بسوں کا استعمال کررہے ہیں۔یہ عملکسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں متعدد عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں۔
Swat
