Swat

ڈپٹی کمشنر سوات کی پولیو ویکسین کے لیے خصوصی کیچ اپ مہم کی ہدایت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے پولیو حکام اور ضلعی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ مینگورہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیو ویکسین کیلئے خصوصی کیچ اپ مہم شروع کی جائے، تاکہ سیلاب کی وجہ سے عارضی نقلِ مکانی کرنے والے خاندانوں میں بچے پولیوں کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے خصوصی کیچ اپ مہم شروع کردی گئی ہے۔ضلعی محکمہئ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق مینگورہ کے مختلف علاقوں میں 100 بچوں کو پولیو مہم کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ سے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر خصوصی کیچ اپ مہم شروع کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے پولیو مہم میں مشکلات درپیش ہوئیں جس کے حل کیلئے فوری متبادل پلان تشکیل دیا گیا ہے اور اس ضمن میں وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔