(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بجلی بحالی کے کام کرنے والے پیسکو اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کو دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے این ایچ اے حکام کو سڑکوں کی بحالی اور پیسکو حکام کو تمام علاقوں میں جلدی بجلی بحالی کی ہدایت کردی۔
Swat
