Swat

سوات، مدین کے علاقہ درب کا پورا گاؤں پانی کی نذر ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب نے جہاں تباہی مچائی وہاں مدین کے علاقہ درب کا پورا گاؤں پانی میں بہہ گیا۔ درب گاؤں کالام روڈ پر قندیل کے قریب دریائے سوات کے کنارے آباد تھا۔ اس گاؤں کے رہنے والے بخت جہان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ گذشتہ روز جب دریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تو ہم خواتین اور بچوں کو ساتھ نکال کر قریبی گاؤں منتقل ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گاؤں پانی میں بہہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں پچیس کے قریب گھر تھے جس میں تمام سامان، پیسے زیورات موجود تھے. سیلابی ریلے نے اُن کی آنکھوں کے سامنے سب کچھ بہا دیا. انہوں نے کہا کہ گھروں کے ساتھ ان کے کھیت اور باغات بھی سیلابی ریلا اپنے ساتھ لے گیا۔ درب گاؤں کے مردوں نے گاوں کے باہر جامع مسجد درب میں پناہ لی ہے۔ مسجد میں موجود لوگوں نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ گاوں کے سارے مرد اس مسجد میں جمع ہیں اور قریبی گاوں کے لوگوں نے ان کو بسترے فراہم کئے ہیں. وہاں بیٹھا ہر شخص اپنے غم کی کہانیوں میں کھویا رہتا ہے۔ کھانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ قریبی گاوں کے لوگ ان کے لئے ناشتے اور دو وقت کے کھانے کا اہتمام کرتے ہیں لیکن جن کا گھر بار ان کے سامنے بہہ گیا ہو اور وہ اس سوچ میں ہو کہ وہ کہاں رہیں گے اور کہاں سے گھر کا سامان خریدیں گے تو ایسے میں کون ہوگا جو پیٹ بھر کے کھانا کھا سکے گا۔درب گاوں کی خواتین اور بچوں کو رشتہ داروں اور قریبی گاوں کے لوگوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی ہے۔ مسجد میں موجود سیلا ب زدگان سے جب مشرق نے ان کی عورتوں اور بچوں کے بارے میں پوچھا تو سب لوگ آبدیدہ ہوگئے اور بعد میں بتایا کہ کچھ لوگوں نے اپنے خواتین اور بچوں کو رشتہ داروں کے ہاں بھیجا ہے. بعض نے کہا کہ ان کی خواتین اور بچوں کو قریبی گاوں کے لوگوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔