(باخبر سوات ڈاٹ کام)لنڈیکس بنگلہ دیش کے عمائدین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاری مشتاق، محمد شیر، سید داود شاہ، احمد خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ لنڈیکس بنگلہ دیش کے عمائدین سیلاب میں بری طرح متاثرہو ئے، ہر گھر میں تقریباً تین سے چار لاکھ کا نقصان ہوا ہے اور اوپر سے واپڈا والوں نے 30سے لیکر 40ہزار تک بجلی کے بل بھیجے ہوئے ہیں کیونکہ لنڈیکس اور بنگلہ دیش کے عمائدین خود امداد کے مستحق ہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اس مہینے کا بجلی بل معاف کرکے ہم لوگوں پر رحم کریں کیونکہ ہم اس کے ادائیگی سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا یہ مطالبہ منظور نہ کیا گیا تو ہم احتجاج شروع کریں گے۔
Swat
