Swat

دریائے سوات سے ایک اور شخص کی لاش برآمد، بحرین تک روڈ ٹریفک کے لئے بحال

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات سے چھوٹا کالام کے مقام پر ایک اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق مدین سے بحرین تک سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ بحرین سے کالام اور دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں تاحال بند ہیں اور بالائی علاقوں کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اتروڑ جانے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر عدنان فتح خان خیل نے رابطہ پر بتایا کہ علاقہ میں سب سے زیادہ مریض ہیضہ اور بخار کے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق کالام کے بالائی علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچائ جارہی ہے اور وہاں سے مریضوں اور سیاحوں کو مینگورہ منتقل کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورۂ سوات عین وقت پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔