(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف واقعات اور حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے۔ تختہ بند چوک بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ارشد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ کوکاری میں معمولی تکرار کے بعد دو ملزمان نے چاقو سے وار کرکے بخت علی کو زخمی کردیا۔ گیمن پل بریکوٹ کے قریب کار کھائی میں گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ ناگوہا چوک شموزئی میں دو افراد نے سلیم خان کو مار کر زخمی کردیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
