Swat

پیسکو سوات کی جانب سے بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تباہ کن سیلاب کے بعد پیسکو سوات کی جانب سے بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔پیسکو ایس ای، ایکسین، ایس ڈی اُوز اور تمام اہلکار دن رات بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ پیسکو حکام نے قلیل مدت میں گیارہ کے وی شین فیڈر، گیارہ کے وی درشخیلہ فیڈر پر بجلی بحال کردی۔ گذشتہ روز اہلکاروں کی دن رات محنت سے کانجو فیڈر، بانڈئی فیڈر، ڈھیرئی فیڈر، دردیال فیڈرپر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ پیسکو کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ باقی فیڈروں کی بحالی کا کام جاری ہے اور جلد ہی پورے ضلع سوات کی بجلی بحال کردی جائے گی۔ ایس ای پیسکو نظیر احمد نے کہا ہے کہ ہمارے لئے ہمارے صارفین کو بجلی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تمام صارفین کو جلد بجلی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مصیبت میں صبر و تحمل سے کام لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔