Swat

پبلک پراسیکیوٹرز سوات کا اجلاس، عوام کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ملاکنڈ ڈویژن سعید نعیم خان کی صدارت میں اجلاس ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سوات میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوات انور علی،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر افتخار احمد، دیگر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ز اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سعید نعیم نے پراسیکیوشن کو بہتر بنانے اور مظلوموں کی داد رسی کرنے کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر زکا بنیادی فرض ہے کہ وہ مظلوموں کو بروقت انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔بعد میں تمام پراسیکیوٹرز کے ساتھ ان کے مسائل پر تفصیلی بحث کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔