(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام سے تاحال تمام سیاحوں کو نہ نکالا جاسکا۔ حکومت کی جانب سے کالام کی سڑک کی بحالی پر کام شروع نہ ہونے کے بعد اہل کالام نے نکل کر خود کالام روڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا۔کالام میں پھنسے کراچی سے آنے والے سیاح محمد اعظم نے فون پر مشرق کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دو سالہ بیٹی کے ساتھ روزانہ ہیلی پیڈ پر جاتے ہیں اور شام کو واپس آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالام میں پھنسے سیاحوں کا بہت برا حال ہے اور انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ کالام سے سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرے تاکہ وہ اپنے گھروں کو جاسکیں۔ دوسری جانب اہل کالام نے بڑی تعداد میں نکل کر کالام روڈ کی بحالی کا کام شروع دیا۔ کالام سے پیدل لوگ خطرناک پہاڑی راستوں سے بحرین منتقل ہورہے ہیں اور اکثر مریضوں کو چارپائیوں پر پہاڑی راستوں سے منتقل کیا جارہا ہے۔
Swat
