Swat

غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے ریلیف اور ڈونیشن کیمپوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے غیر رجسٹرڈ تنظیموں اور ذاتی حیثیت میں قائم غیر مجاز ریلیف اور ڈونیشن کیمپوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں تمام اقدامات کرتے ہوئے ریلیف اور ڈونیشن کیمپ وغیرہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف اور ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے این اُو سی لازمی کیا جائے اور غیر مجاز کیمپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔