Swat

سوات، تعلیمی بورڈز کی ڈی سنٹرلائزیشن کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تعلیمی بورڈز کی ڈی سنٹر لائزیشن کے خلاف طلبہ پرائیویٹ سکول مینجمنٹ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین ودویہ ہال سیدو شریف سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محمد، پی ایس ایم اے کے صدر ثواب خان، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر اعزاز، تحصیل بابوزئی کے صدر عامر خان، پختون سٹودنٹس فیڈریشن ریجن کے صدر بلال خٹک، ضلعی جنرل سیکرٹری عباس ننگیال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی خودمختاری پر حملہ قابل قبول نہیں۔ سنگل بورڈ کے نام پر بیرونی ایجنڈے کو تکمیل دیا جارہا ہے جو ہمیں ہر گز منظور نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔