Swat

مٹہ، انجینئر امیر مقام کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے واپڈا اوراین ایچ اے کے اعلیٰ حکام کہ ہمراہ تحصیل مٹہ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ انجینئرامیرمقام عام عوام سے گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کئے۔ دورے کے موقع پر راستے میں واپڈا اہلکاروں کے بجلی بحالی کے عملی اقدامات پر راستے میں رکے اور پوری ٹیم کو داد دی۔ انکے ملک و قوم کے لئے خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انجینئرامیرمقام نے موقع پر آمدو رفت کی بحالی اور اس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ نیز متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ آمدو رفت کی بحالی کو عملی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔