Swat

سوات میڈیکل کالج کے طلبہ کا مدین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میڈیکل کالج کے طلبہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے اینگرآبادمدین میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔ متاثرین سیلاب میں 50 خوراکی اشیا کے پیکیج اورپینے کا صاف پانی بھی تقسیم کیا۔سوات میڈیکل کالج کی طالبہ زرغونہ بادشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پرنسپل ڈاکٹر عزیزاحمد کے تعاون سے لٹرری سیکرٹری سلمان خان کی نگرانی میں قائم میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے علاقے کے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویہ فراہم کی گئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔