(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری اطلاعات خیبر پختون خوا ارشد خان نے وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دو روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے بحرین، مدین، چیل، قندیل اور مٹہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ افراد کو حکومتی امداد گھر کی دہلیز پر دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پرا نہوں نے سیلاب زدگان سے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری سیلاب زدہ کی مکمل مدد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
