(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ابرار وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین اسحاق خان کے ہمراہ بحرین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بحرین اور مدین کے مقام پر جاری ریلیف آپریشن اور سڑک بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ابرار وزیر نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوچکا ہے جبکہ ریلیف اور آباد کاری کا مرحلہ جاری رہیگا۔
Swat
