(باخبرسوات ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن آفس کی جانب سے تعارفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے کارکردگی کی بنیاد پر سینئر پبلک پراسیکیوٹر، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر،سپرٹنڈنٹس، AD-IT، آفس اسسٹنٹس، کمپیوٹر آپریٹرز، سینئر کلرکس، کلرکس اور نائب قاصدوں میں ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن سعید نعیم خان نے تعارفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ملاکنڈ ڈویژن سعید نعیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کی سروس کی بہتری کیلئے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر افسروں اور دیگر سٹاف کو ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن کی جانب سے انعامات دیئے جائیں گے۔
Swat
