(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری میں کہا ہے کہ سوات بورڈ کے مطالبات کی ہم حمایت کرتے ہیں۔حکومت اگر اصلاحات چاہتی ہے، تو کرے ہم اس کے خلاف نہیں، لیکن حکومت بورڈ ملازمین سے مذاکرات کرکے ان کو اعتماد میں لے۔ اس وقت بورڈ ملازمین ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے ایف ایس سی کے رزلٹ کا ابھی تک اعلا ن نہیں کیا گیا، جس سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہور ہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی رزلٹ کے بعد کا لجوں میں داخلے جاری ہیں۔طلبہ ری چیکنگ، ڈی ایم سیز اور دوسری دستاویزات کے لیے بورڈ سے رابطہ کر رہے ہیں،لیکن ہڑتا ل کی وجہ سے کام رُکا ہوا ہے جس سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔
Swat
