Swat

بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس کو انصاف فراہم کیا جائے، ڈاکٹر نعیم اللہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل خان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کے ساتھ پیش آنے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہارپراونشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن ملاکنڈ کے صدڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر عبدالواسع اور دیگر نے بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ہسپتالوں میں عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور عوام کے لئے دن رات ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل خان اور انکے ساتھیوں نے بٹ خیلہ کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا اور اسے حبس بے جا میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جان لیوا دھمکیاں دی ہیں جو سراسر ظلم ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل خان اپنے کالے کرتوتوں کو چھپا نے کے لئے غیر قانونی حربے استعمال کررہا ہے، تاکہ اسکا اصلی روپ دنیا کے سامنے پیش نہ ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔