Swat

برہ بانڈئی، بم دھماکے میں امن کمیٹی کا سربراہ چار ساتھیوں سمیت جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ اور پاک فوج کے اعزازی ممبر ادریس خان اپنے دو محافظ پولیس اہلکارو ں اور دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ سوات پولیس کے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے ادریس خان سمیت پانچ افراد کے دھماکے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ ادریس خان شورش کے دوران طالبان کے خلاف لشکر کے سربراہ بھی رہے۔ اس سے پہلے بھی ان پر متعدد حملے کئے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ادریس خان کے دو محافظ پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادریس خان کو پاک فوج کی جانب سے اعزازی میجر کا خطاب بھی دیا گیا تھا اور ان کو اعزازی میجر کا رینک لگایا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔