(باخبر سوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ بنجوٹ میں سترہ سالہ شادی شدہ خاتون کو ذبح کرکے قتل کرنے والا اس کا شوہر اور بھائی نکلا۔ ڈی ایس پی عطاء اللہ خان کے مطابق گذشتہ روز مسماۃ(ت) کو کسی نے بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے قتل کیا تھا۔ اس کے بعد اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینکا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران لڑکی کے شوہر رحیم اللہ اور لڑکی کے بھائی اکرام اللہ کو گرفتار کیا جنہوں نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم کیا۔ ملزمان کو لڑکی کے کردار پر شک تھا۔
Swat
