Swat

سوات، بم دھماکے اور شدت پسندوں کی آمد کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بم دھماکے اور شدت پسندوں کی آمد کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نشاط چوک مینگورہ میں جمع ہوئے۔ اس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف اور امن کے لئے نعرے بازی کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور کسی صورت اپنے پُرامن سوات میں دہشت گردوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔ مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف پولیس کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔