Swat

سوات دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں منگل کو ہونے والے دھماکے کی جگہ سے مزید تین لاشیں ملی ہیں جس کے بعد دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد8ہوگئی۔ ایس ایچ اُو کانجو کے مطابق صبح ان کو مزید تین افراد کی لاشیں ملیں جو راہگیر تھے۔ بم دھماکے میں جاں بحق ادریس خان کی نمازِ جنازہ بدھ کو برہ بانڈئی میں ادا کی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دو جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کردیا گیا۔ دوسری جانب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے اس واقعے کی ذمے داری قبول کی۔ محمد خراسانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ادریس خان نے بہت سارے طالبان مروائے ہیں جس کا بدلہ ہم نے ان سے لے لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔