(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائرکٹر مراد علی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کر کے فوڈ سیفٹی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ مراد علی نے اپنی پی ایچ ڈی ریسرچ میں فوڈ سیفٹی جیسے اہم موضوع پر اپنی ریسرچ مکمل کی اور خصوصی طور پر چپلی کباب میں استعمال ہونے والے تیل، گھی اور چربی کے غیر محفوظ اور انسانی زندگی پر مضرِ صحت اثرات کے بارے میں ایک مکمل تحقیق پیش کی۔ ڈاکٹر مراد علی نے پی ایچ ڈی ریسرچ سے دو بین الااقوامی ریسرچ آرٹیکل شائع کئے۔
Swat
