Swat

طالبان کا سوات کے مختلف علاقوں میں مزید حملے کرنے کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالعدم تحریک طالبان سوات نے سوات کے مختلف علاقوں میں مزید حملے کرنے کا اعلان کردیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق طالبان کا اجلاس تحصیل مٹہ کے علاقہ کنالہ میں منعقد ہوا جس میں پچاس سے زائد شدت پسندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں امن کمیٹی کے سابق ارکان کو نشانہ بنایا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں خوانین اور اے این پی کے رہنماؤں کو اور تیسرے مرحلے میں فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں تشکیل کئے گئے طالبان کے دستے پہنچ گئے ہیں۔

تبصرہ کریں