(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر اور سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ سوات میں امن وامان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خاموش اور ممبرانِ اسمبلی بیرونِ ملک دورے انجوائے کر رہے ہیں۔ جماعتِ اسلامی مینگورہ شہرکے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف ضلع سوات میں سیلاب سے ہزاروں خاندان مشکلات کا شکار ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں، تو دوسری طرف آئے روز امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے خوف وہراس اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہورہاہے۔ ضلع سوات وزیرِ اعلیٰ کا آبائی علاقہ ہے، لیکن وہ اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ممبرانِ اسمبلی دوبئی اور دیگر بیرونی ممالک کے دورے انجوائے کررہے ہیں۔
Swat
