(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پرائمری ٹیچر زایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ تمام ایڈہاک اساتذہ کو تاریخِ تقرر سے مستقل کیا جائے۔ پنشن اصلاحات میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اس فیصلے کو فوری طور واپس لیا جائے۔ پرائمری اساتذہئ کرام کو موجودہ سروس سٹرکچر میں رہتے ہوئے بنیادی سکیل 15، ہیڈ ٹیچر کیلئے 16اور سکیل 17میں ترقی دی جائے۔
Swat
