(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں موبائل چھین کر فرار ہونے والے موٹرسائیکل سواروں نے تعاقب کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک نوجوان ذیشان سے موبائل چھینا اور فرار ہورہے تھے کہ متاثرہ نوجوان سمیت دیگر نوجوانوں نے موٹرسائیکل پر تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس کے نتیجے میں فوتگی سے واپس آکر گھر جانے والی راہ گیر خاتون مسماۃ (ع) زوجہ فضل کریم زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ بعد ازاں سیدوشریف اسپتال میں دم توڑ گئی۔مینگورہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Swat
