Swat

محکمہ جنگلات کے سیکڑوں اہلکاروں کا کمشنر ملاکنڈ دفترکے سامنے مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف میں محکمہئ جنگلات ضلع شانگلہ کے سیکڑوں اہلکاروں نے کمشنر ملاکنڈ دفترکے سامنے پولیس روئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مختیار علی فارسٹ اہلکار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ 17 ستمبر کو سرکل پیٹرولینگ سکواڈ جس کے ساتھ تین فارسٹ گارڈ بھی موجود تھے،نے غیر قانونی طور پر ٹمبر لے جانے والی دو گاڑیوں کو روکا جس میں غیر قانونی سلیپران موجود تھے۔ اس اثنا میں پولیس ڈی ایس پی شانگلہ بھاری نفری کے ساتھ برآمد ہوا اور اسمگلروں کو فارسٹ اہلکاورں سے چھڑاکر بھگا دیا۔ مزاحمت پر فارسٹ اہلکاروں پرتشدد کیا اور ان کو لاک اَپ میں غیرقانونی طور پر بند کردیا گیا۔ انہوں نے پولیس اعلیٰ حکام سے تحقیقات اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔