Swat

سوات،شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا پیش قدمی کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑوں میں موجود شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے تحصیل مٹہ کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔ ان علاقوں میں موبائل فونز میں انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں، ملم جبہ، ایلم، بنجوٹ، سیر تلیگرام، سخرہ، لالکو اور دیگر علاقوں میں موبائل نیٹ بند ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے دستے وینئی، بلکانئی اور پیوچار کی جانب پہاڑوں کی طرف جارہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیر کی شام تک انہوں نے فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک سیکورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔