Swat

کالام، الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکیج تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے زیر اہتمام کالام میں سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکیج تقسیم کیا گیا۔ پریس ریلیز کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے مستحقین تک پہنچنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی بلکہ اپنی بھر پور کوشش سے سوات کے کونے کونے تک پہنچنے میں کامیابی سمیٹی ہے۔ پہلے مرحلے میں رضاکاروں نے دن رات کی محنت سے سوات بھرمیں سیلاب زدگان تک نہ صرف فوری رسائی حاصل کی بلکہ فوڈ پیکیج کی ترسیل بھی 100فیصدیقینی بنائی۔ اب دوسرے مرحلے میں فوری طور پرتحصیل بحرین کے کچھ علاقوں میں چیئر لفٹ لگانے اور چھوٹے چھوٹے رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام یقینی بنائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔