Swat

سیدو شریف ہسپتال، محکمہ جنگلات اور ہسپتال عملہ کی ملی بھگت،درجنوں درخت کاٹ دیئے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں محکمہئ جنگلات اور ہسپتال عملہ کی ملی بھگت سے درجنوں مختلف قسم کے درخت کاٹ دیئے گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال میں مختلف اقسام کے قیمتی درختوں کو کاٹا گیا ہے جو زمین پر پڑے ہیں۔ محکمہئ جنگلات کے ڈی ایف او نے رابطہ پر بتا یا کہ ہسپتال کے ایم ایس نے ان کو خط لکھا تھا کہ ہم ہسپتال میں کچھ درخت کاٹنا چاہتے ہیں، جس پر ہماری ٹیم نے جاکر اُن کو اُن درختوں کی قیمت کے بارے میں آگاہ کیا۔ دوسری جانب سوات کی سول سو سائٹی نے درختوں کے کاٹنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور آج جمعہ کو اس کے خلاف سہ پہر تین بجے ہسپتال چوک میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔