(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ اور دیگر علاقوں میں تاحال انٹر نیٹ سروس بند ہے۔ ابھی تک پہاڑوں میں موجود شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہوسکا۔ مٹہ، ملم جبہ اور دیگر علاقوں کے مقامی لوگوں کے مطابق کئی دنوں سے ان کے علاقوں میں تمام موبائل کمپنیوں کی انٹر نیٹ سروس بند ہے۔ سوات پولیس کی جانب سے پہاڑوں میں موجود چند دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی پی او سوات سے رابطہ کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
Swat
