Swat

نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ علاقے کی فلاح و بہبود میں نجی تعلیمی اداروں کا بھی بڑا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان نے پی ایس ایم اے کی ضلعی وتمام تحصیلوں کی نو منتخب کابینہ سے حلف بھی لیا۔ارشد خان نے کہا کہ معاشرے کی ترقی تعلیم میں پوشیدہ ہے، جس معاشرے میں تعلیم کو صحیح سمت ملی ہے، وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ارشد خان نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے ہیں۔ ان کے لئے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی تمام معززین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔

تبصرہ کریں