Swat

سوات، نئے لائسنس کے اجرا تک دھماکہ خیز مواد کے کاموں پر پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے لئے جاری لائسنسوں کو منسوخ کرتے ہوئے نئے لائسنس کے اجرا اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اور ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جاری کیے گئے تمام دھماکہ خیز مواد کے لائسنس منسوخ کئے جاتے ہیں۔ آئندہ تین ماہ کے لیے دھماکہ خیز مواد کے لائسنس کے اجرا پر اگلے احکامات تک پابندی ہوگی۔ اسی طرح دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔