(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے 30لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس بیان کے مطابق سعید اللہ ساکن بنڑ سے ایک شخص تیس لاکھ روپے مانگ رہا تھا اور بھتہ نہ دینے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ ڈیس ایس پی بادشاہ حضرت اور ایس ایچ او انور خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے تفشیش کرتے ہوئے ملزم محمد زیب ساکن بلو خان دیر لوئر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
