Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت لینڈ سیٹلمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت لینڈ سیٹلمنٹ کے حوالے سے اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سوات، ملاکنڈ، دیر لوئر اور اپر کے ڈپٹی کمشنرز، ایری گیشن، فارسٹ محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دیر اپر اور لوئر اور کالام کے لئے لینڈ سیٹلمنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد زمان نے اجلاس کو اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ لینڈ سیٹلمنٹ مقامی مسائل کے حل میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ لینڈ سیٹلمنٹ سے جنگلات کے تحفظ میں بھی معاونت ملتی ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے دیر اپر اور لوئر اور کالام میں لینڈ سیٹلمنٹ کا کام مزید تیز کرنے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔