Swat

زرعی یونیورسٹی سوات،ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات میں ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاؤن سے چہار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آل پاکستان یونیورسٹیز کے ٹریژرر اور نمائندوں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر نے مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے غیر روایتی طریقوں سے فنڈز کی تیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ فنڈ کی کمی معیاری درس و تدریس اور ریسرچ پر براہِ راست اثراندز ہوتی ہے۔ انہوں نے سہولیات کی فراہمی پر زرعی یونیورسٹی پشاور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ زرعی یونیورسٹی سوات کے اسٹیبلشمنٹ اور فنانس ایڈوائزر اکبر خان اور فنانشل مینجمنٹ سپیشلسٹ، ہائرایجوکیشن کمیشن خواجہ زاہد حسین ورکشاپ کے ٹرینر تھے۔ اکبر خان نے یونیورسٹی کے فنانشل گورننس اور مینجمنٹ کے بارے میں شرکا کو تربیت دی۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار ابرار الحق سمیت کثیر تعداد میں شرکا موجود تھے۔
CRM software review نے بھی تربیت میں شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔