Swat

الخدمت فاؤنڈیشن نے ایجگل میں رابطہ پل تعمیر کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن نے ایجگل کالام میں رابطہ پل تعمیر کردیا۔ رابطہ پل حالیہ سیلاب میں بہہ گیا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔الخدمت فاؤنڈیشن نے فوری طور پر پل کو تعمیر کرکے مقامی لوگوں کے لیے آمد ورفت میں آسانی پیدا کردی۔ پل افتتاح کے موقع پر امیر جماعت اسلامی اوشو مٹلتان ڈاکٹر ایوب نے کہاکہ الخدمت بلا امتیاز انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے جہاں بھی انسانیت کسی مشکل میں پھنسی ہو، وہاں الخدمت کے رضاکار اپنی بساط کے مطابق پہنچ جاتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔