Swat

سوات، صحافیوں کی بنائی جانے والی تنظیم پختون خوا یونین آف جرنلسٹس کا مشاورتی اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی سطح پر صحافیوں کی بنائی جانے والی تنظیم پختون خوا یونین آف جرنلسٹس کا مشاورتی اجلاس سوات پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پشاور، سوات، بونیراور شانگلہ کے صحافیوں نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر پی ایم ایس افسران سے لیکر درجہئ چہارم ملازمین تک کی تنظیم موجود ہے لیکن صوبے کے34 اضلاع میں موجود صحافیوں کے لئے کوئی تنظیم موجود نہیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی سطح پر پختون خوا یونین آف جرنلسٹس کا قیام وقت کا تقاضا اور اہم ضرورت ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے پشاور سمیت صوبے کے تمام صحافی ایک چھتری تلے آسکیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یونین کے لئے آئین بنایا جائے اور اس کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔