Swat

قانون موم کی ناک، سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی عمارت قبضہ مافیا سے تاحال چھڑائی نہ جاسکی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی عمارت پر قبضہ کرنے والا قبضہ گروپ تاحال عمارت پر قابض ہے۔ اس سے پہلے مشرق میں اس بارے تفصیلی خبر شائع ہوئی تھی کہ سرکاری ہسپتال کی عمارت پر قبضہ گروپ کے سرغنہ ظفر علی جو سوشل سیکورٹی چکدرہ میں سرکاری ملازم ہے، نے2008 ء سے ہسپتال کی عمارت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ گراونڈ فلور ایک لیبارٹری کو کرایہ پر دیا ہے اور پہلی منزل پر اپنا پراپرٹی کا دفتر کھول رکھا ہے، لیکن قبضہ گروپ کا سرغنہ اتنا با اثر ہے کہ اب تک اس سے سرکاری ہسپتال کی سرکاری عمارت کسی نے خالی کراکر ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے نہیں کی۔

تبصرہ کریں