(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی اور جائزہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے انتظامی افسران اور محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اشفاق خان نے اجلاس کو ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت اور معیار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اضلاع میں بعض ترقیاتی سکیموں کے معیار پر تحفظات ظاہر کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں اور کوتاہیوں کو موقع ہی پر دور کریں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ناقص کام کرنے والے کنسلٹنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Swat
