Swat

سیدو شریف تا مینگورہ سڑکوں، ٹریفک اور مین چوکوں کی بندش پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف سے مینگورہ تک سڑکوں، ٹریفک اور مین چوکوں کی بندش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سیدو شریف تا مینگورہ روڈ ریلیوں، احتجاج، جلسہ جلوسوں اور عوامی اجتماعات کی وجہ سے بلاک رہتی ہے جس سے عام لوگوں اور ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں اور سکول جانے والے بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عام عوام، سیاسی کارکنان اور طلبہ سڑکوں، چوکوں کو بلاک کرتے ہیں جس سے عوام، مریضوں اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے اس علاقے میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی 60 دن تک رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔