Swat

اسلام اور عوام کی نمائندگی صرف جماعت اسلامی کر رہی ہے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک بھر میں اسلام اور عوام کی نمائندگی صرف اور صرف جماعت اسلامی کر رہی ہے۔ سود کے خلاف سب سے پہلے آواز جماعت اسلامی نے بلند کی اور کامیابی بھی سمیٹی۔ ٹرانسجینڈر بل کی مخالفت سب سے پہلے جماعت اسلامی نے کی۔ اِن شاء اللہ اس بل کے خلاف بھی جماعت اسلامی کامیابی سمیٹے گی۔ اسلام کے خلاف بیرونی ایجنٹوں کی اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی خواہش کو نیست و نابود کریگی۔ پاکستانی عوام کی خوشحالی اسلامی نظام میں ہے۔ جب تک پاکستان میں اسلام نافذ نہیں ہوگا، تب تک خوشحالی نہیں آئیگی۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے اصل تبدیلی لاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے مینگور ہ میں سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔