(باخبر سوات ڈاٹ کام) موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان سوات پریس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ریاض بھی موجود تھے۔ سیکرٹری انفارمیشن نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری قلم کے ذریعے ہمیں ہر قسم کے حالات سے باخبر رکھتی ہے۔ بہت ہی اچھے طریقے سے عوام اور حکومت کی نمائندگی کرتی چلی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں صحافیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع صدر سوات پریس کلب سعید الرحمن، صدر یونین آف جرنلسٹس محبوب علی اور گورننگ باڈی کے ممبر شیرین زادہ نے سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان اور صدر پشاور کلب ریاض خان کو سوات پریس کلب کا نیا آئین بھی پیش کیا۔
Swat
