(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات، کو یونیورسٹی آف شانگلہ کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے شانگلہ کے طلبہ اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف شانگلہ کا قیام یہاں کے طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے دروازے کھولے گا۔ وہ بطور وائس چانسلر یونیورسٹی کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہرممکن تگ و دو کرینگے۔
Swat
