Swat

سوات میں بھی مینٹل ہیلتھ ڈے منایاگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مینٹل ہیلتھ ڈے منایاگیا۔ اس حوالے سے ہسپتال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹراورپیرامیڈیکس نے شرکت کی۔ بعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیاگیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرذہنی امراض ڈاکٹرنظام علی اوردیگرنے کہا کہ دنیابھرمیں 10 اکتوبرکو یہ دن منایاجاتاہے جس کا مقصد عوام میں شعوراجاگرکرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض کی مختلف وجوہات ہیں۔ بڑوں، جوانوں اوربچوں کویہ امراض لاحق ہوسکتے ہیں جس میں مسلسل نظراندازی، حوصلہ شکنی، عدم توجہی اوردیگر وجوہات شامل ہیں۔ موجودہ دورمیں ہرتیسراشخص ذہنی مریض ہے۔ انہوں نے کہا کہ انزائٹی، ڈپریشن، ٹینشن، وہم اور سوچ وفکرسمیت نامساعد حالات لوگوں کوذہنی مریض بنادیتے ہیں، تاہم ذہنی امراض کامکمل علاج موجود ہے۔ بروقت ذہنی امراض کے ڈاکٹرسے رجوع کرکے اس کی ہدایات پر عمل کرنے سے ایک ذہنی مریض مکمل صحت یاب ہوسکتاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔