Swat

مینگورہ، مبینہ مقابلے میں جاں بحق باپ بیٹا شدید احتجاج کے بعد سپردِ خاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق باپ بیٹے کو شدید احتجاج کے بعد سپردِ خاک کردیا گیا۔ اتوار کو صبح سے لوگوں نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک جانب بے گناہ اور شریف شہریوں کو قرض کی لین دین پر شہید کیا گیا اور پھر ان کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ شام گئے پولیس کے ساتھ مذکرات اس بات پر کامیاب ہوئے کہ مقتولین کے قتل کی ایف آئی آر زخمی چار افراد اور دیگر تین سویلین افراد کے خلاف درج کی جائے گی جس کے بعد دھرنا ختم کرکے باپ بیٹے کو سپردِ خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔