Swat

اہلِ چارباغ کا وین ڈرائیور کی لاش مینگورہ، خوازہ خیلہ شاہراہپر رکھ کر دھرنا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں ہزاروں لوگوں نے گھروں سے نکل کر وین ڈرائیور حسین احمد کی لاش مینگورہ، خوازہ خیلہ روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا اور مین روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز نے سوشل میڈیا پیغام میں تاثر دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کا ٹارگٹ وین ڈرائیور تھا، جس پر علاقہ کے لوگ مشتعل ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس افسروں کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات بار بار ناکام ہوگئے۔ آخری خبریں آنے تک دھرنا جاری تھا۔ دھرنے کے شرکا کا مطالبہ تھا کہ ڈی پی اُو سوات اپنے بیان پر معافی مانگیں اور قاتلوں کو گرفتار کریں۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر رات تک ڈی پی اُو نے معافی نہیں مانگی، تو منگل کی صبح شرکا لاش مینگورہ روانہ کرکے ان کے دفتر کے سامنے رکھیں گے اور وہاں دھرنا دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔